صداقت
صداقت کے معنی:
صداقت کے معنی ہیں سچ بولنا۔ سچ بولنا اچھے انسان کی نشانی
ہے۔ صداقت کا اقرار ایمان ہے اور انکار کفر ہے۔
سچ بولنے کے فوائد:
سچ بولنے سے
آدمی معتبر ہو تا ہے۔
سچ بولنے سے
معاشرے میں امن و سکون پیدا ہوتا ہے۔
سچ بولنے سے
دوسروں کا اعتمادحاصل ہوتا ہے۔
سچ بولنے سے
ترقی کی نئی نئی راہیں کھُلتی ہیں۔
سچ بولنے سے بڑے
خوش ہوتے ہیں وغیرہ۔
ایک واقعہ:
ایک صاحب آپﷺ کی
خدمت میں حاضر ہوے اور عرض کیا، اے رسول اﷲﷺ! مجھ میں چار برائیاں ہیں ، ایک یہ کہ
بدکار ہوں، دوسرا یہ کہ چوڑی کرتا ہوں، تیسرا یہ کہ شراب پیتا ہوں اور چوتھا یہ کہ
جھوٹ بولتا ہوں۔ آپ کے لیے ان میں ایک چھوڑ سکتا ہوں۔ آپﷺ نے فرمایا: چھوٹ نہ
بولو"۔ اس نے جھوٹ نہ بولنے کا وعدہ کرکے چلا گیا۔ اب رات ہوئی تو شراب پینے
اور بدکاری کرنے کا دل چاہالیکن پھر سوچا کہ صبح حضرت محمدﷺ جب پوچھیں گئیں کہ رات
کو شراب پی اور بدکاری کی تو کیا جواب دوں گا؟ اگر اقرار کروں گا تو جرم کی سزا
پاؤں گا اور اگر انکار کروں گا تو وعدہ خلافی ہو گی۔ یہ سوچ کر وہ ان دونوں کاموں
سے بچا رہا۔ جب رات کا اندھیرا خوب گہرا ہو گیا تو چوری کرنے کا ارادہ ذہن میں
آیا، لیکن پھر خیال آیا کہ جب صبح پوچھ ہو گی کہ کیا تم نے چوری کی تو کیا جواب
دوں گا؟ یہ سوچ کر اس جرم سے بھی باز رہا صبح ہوئی تو وہ بہت خوشی خوشی آپﷺ کی
خدمت میں حاضر ہوا اور کہا کہ جھوٹ نہ بولنے کی وجہ سے ،میری باقی تینوں برائیاں
بھی ختم ہو گئیں۔ حضور اکرمﷺ اس کی بری حرکتوں کے چھوٹ جانے پر بہت خوش ہوئے۔
آپﷺ کا ارشاد
ہے:۔
ترجمہ: "سچ
نجات دینا ہے جبکہ جھوٹ ہلاک کر دیتا ہے"۔
ایک آیت میں ہے:
ترجمہ:"اور
سچے لوگوں کا ساتھ دو"۔ (سورۃالتوبہ:119)
0 comments:
Post a Comment