Get me outta here!

Tuesday 26 February 2019

امانت

امانت

امانت کیا ہے:

امانت کے معنی ہیں کہ کسی کی دی ہوئی چیز کو سنبھال کر رکھنا اور اس کے مانگنے پر اس کو دے دینا۔ ؎
امانت رکھنے سے انسان معتبر ہو جاتا ہے۔
امانت میں خیانت ایمان کی نفی کرنا ہے۔
اختیار اور مشورہ بھی ایک امانت۔
 دیکھا جائے تو جب ہم نے ملازم رکھنا ہوتا ہے  تو ایسا ملازم رکھتے ہیں  جو امانت دار، دیانت دار اور ایمان دار ہوتاکہ اگر مالک گھر نہ ہو تو وہ اس کی چیزوں کا خیال رکھے۔ اگر کسی معاشرے میں ایسا بندہ نہ ملے تو اس معاشرے کا نظام بگڑ جاتا ہے۔

واقعہ:

مکہ کے سرداروں نے مشورہ کے لیے ایک مخصوص عمارت رکھی جس کا نام "دارُالندوہ" تھا۔ ایک روز   مکہ کے سردار دارُالندوہ میں جمع ہوے اور سوچنے لگے کہ حضرت محمدﷺ جس دین کے دعوے دار ہیں اس دین سے کیسے چھٹکارا پایا جائے۔ ابو جہل نے ایک تجویز دی جس میں آپﷺ کے قتل کا منصوبہ بنایا گیا۔ ایک طرف نوجوان قتل کی تیاری کرنے لگے اور دوسری طرف جن کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا تھاوہ اپنے چچا زاد بھائی(حضرت علی﷛)  کو ایک کام سونپ رہے تھےکہ: "دیکھو علی! میرے بستر پر لیٹ جاؤ۔ میری چادر اوڑھ لو۔ یہ لوگ تمھیں کچھ بھی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔ میرے پاس ان لوگوں کی جو امانتیں ہیں، وہ ان کے سپرد کر کے مدینہ میرے پاس آجانا"۔ دشمن زندی چھین لینا چاہتے تھے۔ لیکن حضرت محمدﷺ ان کی معمولی چیزیں ان کے سپرد کرنے کے لیے فکر مند تھے۔ امانت کے لیے ضروری نہیں کہ وہ کوئی قیمتی چیز ہو۔ 
وعدہ اور زندگی بھی ایک امانت ہے۔
حضرت محمدﷺ نے ارشاد فرمایا:
ترجمہ" جس میں امانت(کا پاس) نہیں اس کا ایمان (میں سے کوئی حصہ) نہیں"۔
اﷲ تعالیٰ کا ارشاد ہے"

ترجمہ" اور جو (لوگ) امانتوں اور وعدوں کی حفاظت کرنے والے ہوتے ہیں" (سورۃ المومنون:۸)













0 comments:

Post a Comment