Get me outta here!

Tuesday 20 November 2018

Death of Hazrat Muhammadﷺ














حضور پاکﷺ کا وصال


حجتہ الوداع سے فارغ ہو کر آُﷺ مدینہ منورہ تشریف لے گئے۔ آپﷺ نے اپنا زیادہ وقت عبادت میں گزارا۔ آپﷺ 19 صفر 11 ہجرے کو بیمار ہو گئے لیکن اس کے باوجود آپ نے نماز نہ چھوڑی۔ آپﷺ نے سب سے آخری نماز مغرب کی پڑھائی۔ عشا ء کے وقت آیا تو آپ ﷺ نےفرمایا کہ نماز ہو چکی؟ لوگوں نے عرض کی کہ سب حجور اکرمﷺ کا انتظار کر رہے ہیں۔ برتن میں پانی بھر کر غسل فرمایا اور اٹھنا چاہا لیکن اٹھ نہ پائے۔ تین مرتبہ ایسا ہی ہوا۔ پھر آپﷺ نے فرمایا کہ"ابوبکر سے کہیں کہ وہ نماز پڑھائیں"۔ ایک دن آپﷺ کی طبیعت سنبھلی تو حضرت علی﷛ اور حضرت عباس﷛ کے سہارے مسجد میں تشریف لائے۔ حضرت ابوبکر صدیق﷛ نماز پڑھا رہے تھے۔ آپﷺ کی آواز سن کر پیچھے ہٹنے لگے تو آپﷺ نے اشارہ سے منع کر دیا۔ پھر آپ نے ایک خطبہ دیا۔ اور پھر حضرت عائشہ﷛ کے حجرے میں جا کر اپنی اشرفیاں غریبوں میں تقسیم کر دیں۔ وصال والے دن آپ کی طبیعت کو سکون ملا لیکن بعد میں پھر خراب ہو گئی۔ آخر سہ پہر کے وقت آپﷺ نے  مسواک کیا اور انگلی اٹھا کر تین مرتبہ فرمایا"اب صرف بڑا رویق درکار ہے" اور آپﷺ کا وصال ہو گیا۔











0 comments:

Post a Comment