Get me outta here!

Saturday 1 December 2018

Hazrat Ibrahim (A.S)


حضرت ابراہیمؑ کی حضرت سارہ﷛سے شادی

جب حضرت ابراہیم کا وہ نمرود والا قصہ ختم ہو گیا تو انھیں اﷲنے حکم دیا کہ آپ ہجرت کر لیں۔ حضرت ابراہیمؑ کافی دنوں تک چلتے رہے۔ ایک دن ان کو ایک شخص بھاگتا ہوا نظر آیا۔ حضرت ابراہیمؑ نے اس شخص سے پوچھا کہ کیا ہوا"۔ اس شخص نے بتایا کہ ایک شہزادی ہے اور اس کا والد یعنی بادشاہ اس کی شادی کرانا چاہتا ہے اس لیے اس نے کہا کہ شہزادی ہر روز جا کر اس سلطنت میں سے کسی کہ گلے میں ہیروں کا ہار ڈالے گیاور وہ جس کے گلے میں بھی ڈالے گی اس کی شادی اس شہزادی سے ہو جائے گی۔ حضرت ابراہیمؑ بھی ادھر یہ سب دیکھنے گئے۔ ادھر گئے تو ایک لڑکی ان کو نظر آئی جس نے برکا پہننا ہوا تھا۔ آپؑ نے دیکھا کہ وہ چاروں طرف چکر لگاتی ہوئی آپؑ کے پاس آئی اور ان کے گلے میں وہ ہار ڈال دیا۔ سب لوگ یہ دیکھ کر بہت حیران ہوئے کیونکہ حضرت ابراہیمؑ نے عام لباس پہننا ہوا تھا۔ پھر ان کو بادشاہ کے پاس لے گئے۔ ادھر بادشاہ نے حضرت ابراہمؑ کو مہمان خانے میں ٹھرایا اور کہا کہ کل شہزادی پھر سے باہر نکلے گی۔ اگلے دن بھی وہ ہاور حضرت ابراہیمؑ کے گلے میں تھا۔ بادشاہ نے پھر وہی عمل دہرایا۔ جب دو تین بار ایسا ہی ہوا تو بادشاہ نے آپؑ کی شادی کرا دی۔ اس کے بعد آپؑ نے اپنے ساتھ گزرا ہوا ہر ایک قصہ حضرت سارہ کو سنایا اور فرمایا کہ"میں یہ سلطنت نہیں لے سکتااور یہ کہہ کہ وہ دانوں ادھر سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چلے گئے اور 
ایک سادہ زندگی بسر کی۔




















0 comments:

Post a Comment