Get me outta here!

Thursday 1 November 2018

Hazrat Muhammad ﷺ



حضور اکرم ﷺکا ایک قصہ


جب حضور اکرمﷺ چار سال کے تھے تو وہ بی بی حلیمہ کے پاس تھے۔ ایک دن حضور اکرمﷺ کا دودھ شریک بھائی (بی بی حلیمہ کے بیٹے) بکریاں چرانے جا رہے تھے تو حضور اکرمﷺ نے فرمایا کہ"میں نے بھی اپنے بھائی کے ساتھ جانا ہے"۔ تو بی بی حلیمہ نے کہا"نہیں آپ نہیں جا سکتے آپ بہت اونچے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں"۔ تو حضور اکرمﷺ نے جواب دیا"میں نے بھی تو آپ کا دودھ ہی پیا ہےاور انھوں نے بھی"۔ اس کے بعد بی بی حلیمہ کے پاس کوئی بھی جواب نہ رہا تو انھوں نے ان کو جانے کی اجازت دے دی۔ وہ پہاڑ کے قریب بکریاں چر ا رہے تھے۔ تو چار بڑے قد کے آدمی آپﷺ کو اٹھا کے لے گئے۔ ان کے بھائی نے جب دیکھا تو وہ وہیں پر بکریاں چھوڑ کر گھر گئے اور جا کر بی بی حلیمہ کو بتایا کہ بھائے کو چار لوگ لے گئے ہیں تو بی بی حلیمہ وہیں پر اپنا دبٹا چادر چھوڑ کر بھاگی بھاگی گئیں۔ ادھر جا کر دیکھا تو حضور اکرمﷺ پہاڑ سے نیچے آ رہے تھے۔ بی بی حلیمہ نے پوچھا"وہ آپ کو کہاں لے کر چلے گئے تھے"۔ آپﷺ نے جواب دیا "وہ مجھے اوپر پہاڑ پہ لے گئے تھے۔"۔ بی بی حلیمہ نے کہا کہ پھر انھوں نے کیا کیا۔ آپﷺ نے جواب دیا کہ"انھوں نے میرا دل نکالا اور اس کے اندر نور بھر دیا اور پھر واپس رکھ دیا"۔  بی بی حلیمہ نے پوچھا" آپ کیا کر رہے تھے"۔ حضور نے جواب دیا"میں ان کو دیکھ رہا تھا اور میرا زرا بھی خون نہ نکلا"۔







0 comments:

Post a Comment