حضرت
صالحؑ کا معجزہ
اس
دنیا میں ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی آئے۔ ان میں سے ایک حضرت صالحؑ تھے۔ ان کو کفار
نے کہا کہ"اگر آپ ہمیں پہاڑ کے نیچےسے اونٹنی نکال کر دیکھا دیں تو ہم اﷲپہ
ایمان لے آئیں گے"۔ حضرت صالحؑ نے شرط قبول کی۔ رات کے وقت انھوں نےاﷲ سے دعا
کی۔ صبح انھوں نے ایک پہاڑ کے نیچے سے بڑی قدو قامت اونٹنی نکالی۔ حضرت صالحؑ نے
کہا"یہ جہاں جائے گی اس کو جانے دینا جہاں چرنا چاہے گی چرنے دینا اگر اس کو
کوئی نقصان پہنچا تو تم پر اﷲ کا عزاب نازل ہو گا"۔ وہ اونٹنی ایک جگہ پانی پینے جاتی تو پورا کنوا
کھالی کر دیتی اس لیے فیصلہ یہ ہوا کہ ایک دن کونیں سے لوگ پانی دیں گے اور ایک دن
اونٹنی پیے گی۔ لوگ بہت پریشان تھے اور اس اونٹی کو ختم کرنے کی ترقیبیں سوچ رہے
تھے۔ آخر کار انھوں نے فیصلہ کیا کہ اونٹی کو رات کے اندھیرے میں مار دیں گے تاکہ
سارا پانی ہمیں مل جائے۔ انھوں نے اپنے فیصلہ کے مطابق اونٹنی کو مار دیا۔ حضرت صالحؑ کو کفار نے کہا
کہ"صالح جس چیز سے تم ہمیں ڈراتے ہو اگر تم میں ہمت ہے تو اسے ہم پر لا کہ
دکھاؤ"۔ حضرت صالح ٓؑ نے فرمایا"اپنے گھروں میں تین دن اور آرام کر لو"۔ پورے تین دن بعد
ان کے گھروں میں ایک ایسا زلزلہ آیا کہ ہر کوئی اپنے گھروں میں ویسے کا ویسے ہی
بیٹھا رہ گیا۔
0 comments:
Post a Comment