Get me outta here!

Friday 31 August 2018

Hazarat Muhammadﷺ half the moon





حضور پاکﷺ نے چاند کو آدھا کیا

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ حضور پاکﷺ نے کفار کو کہا کہ"اگر میں کہوں کہ اس پہاڑے کے پیچھے سے دشمن آرہے ہیں تو مان لو گے"۔ کفار نے کہا "ہم مان لیں گے"۔ حضور پاک نے کہا "کہ اگر دشمن نہ آرہے ہوں تو مان لو گے"۔ انھوں نے کہا "مان لیں گے"۔ پھر حضور پاکﷺ نے پوچھاکہ"اگر میں کہوں تو اسلام قبول کر لو گے"۔ انھوں نے کہا "نہیں ہم اپنے باپ دادا کا دین نہیں چھوڑ سکتے"۔ ان میں سے حبیب یمنی نے کہا"اگر آپ ہمیں چاند کو آدھا کر کے دیکھا دیں تو ہم مان لیں گےکہ آپ اﷲکے نبی ہیں اور ہم  اﷲ پہ ایمان لے آیئں گے"۔ حضور پاک نے کہا" ٹھیک ہے" اور اس کے بعد انھوں نے ان کو وقت بتایا۔حضور پاکﷺ نے جو وقت بتایا تھا اس پہ سب حاضر ہو گئے۔ حضور پاکﷺ نے کفار کو کہا کہ"چاند کو دیکھو"۔ سب نےچاند کو دیکھا اور پھر حضور پاکﷺ نے اپنی انگلی سے چاند کو اشارہ کیا اور وہ دو حصوں میں بٹ گیا اور پھر حضور پاکﷺ نے پھر سے کہا"چاند کو دیکھو"۔ سب نے پھر سے چاند کو دیکھا تو چاند واپس جڑ گیا۔ پھر سب نے کہا"یہ ہماری آنکھوں کا دھوکا ہے ایسا کچھ نہیں ہوا"۔ اس معجزے کو دیکھ کر کچھ کافر مسلمان ہو گئے  اور حبیب   یمنی بھی مسلمان ہو گیا۔










0 comments:

Post a Comment