Get me outta here!

Friday, 15 June 2018

Habeel and Qabeel




کہانی حابیل اور قابیل

بہت عرصہ پہلے جب یہ دنیا بنی اور حضرت آدم ؑ اور حضرت حواؑ اس دنیا میں آے۔ اس وقت 
ہر چیز کا ایک ایک جوڑا اترتا تھا۔  ہر لڑکے کے ساتھایک لڑکی، ہر چڑے کے ساتھ ایک چڑیا، ہر ہرن کے ساتھ ایک ہرنی وغیرہ۔ جب لڑکا اور لڑکی کے دو جورڑے زمین پہ اترتے تو ایک جوڑے کی شادی دوسرے جوڑے سے ہوتی۔ ان میں سے دو جوڑوں کا نام  حابیل اور کابیل تھا۔ حابیل کے ساتھ پیدا ہونے والی بہن کا نام غاظا تھا اور کابیل کے ساتھ پیدا ہونے والی بہن کا  نام اکلیمہ تھا ۔قابیل کی بہن حابیل کی بہن سے بہت زیادہ خوبصورت تھی۔قابیل کی ضد تھی کے وہ اپنی بہن اکلیمہ سے شادی کرے جب کے ایسا نہیں ہوسکتا ، اس کی شادی حابیل کی بہن غاظا سے ہونی تھی۔ حضرت آدمؑ نے ان دونوں سے کہا کہ وہ قربانی دیں جس کی قربانی قبول ہوئی اس کی شادی اکلیمہ سے ہو گی۔ قابیل نے ایک عجیب سی گندم رکھی اور حابیل نے ایک خوبصورت سا دنبہ رکھا۔ حابیل کی قربانی قبول ہو گئی ۔قابیل حابیل سے جلنے لگ گیا ۔ایک دن جب حابیل سو رہا تھا تو قابیل نے اس کے قتل کا سوچا  ۔ صبح اٹھا تو اس نے سوچا کے قتل کیسے کرتے ہیں۔ تو شیطان ایک جانور کے بھیس میں آیا اور ایک پرندے کو پکڑا اور اس کے سر پہ پتھر دے ماراقابیل سمجھ گیا وہ فوراً حابیل کے پاس گیا اور اس کو بتایا میں آپ کا قتل کرنے لگا ہوں حابیل باہر نکلا اور جنگل میں بھاگ گیاایک دن قابیل نے دیکھا کہ حابیل درخت کے پیچھے سو رہا ہے۔ اس نے ایک بڑا سا پتھر اٹھایا اور حابیل کے سر پر مار دیا۔ اب قابیل  سوچ رہا تھا کہ اس لاش کا کیا کروں اس نے اپنے بھائی کو پیٹھ پر ڈالا اور جنگل میں پھرنے لگ گیا اﷲتعالیٰ نے دو کوے بھیجے تا کہ وہ قابیل کو قبر بنانا سکھایں اس طرح قابیل نے قبر کھودی اور حابیل کو دفنا دیا۔ حضرت محمد ﷺ نے فرمایا "دنیا میں اب جتنے بھی قتل ہوں گے ان کا گناہ قابیل کو بھی ملے گا"۔